اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 73 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 73

73 ۱۲۔۱۳۔۱۴۔۱۵۔۱۷۔۱۸۔وا۔۲۰۔پانی پیتے وقت اُس میں سانس مت لو۔اگر کسی مجلس میں آؤ تو جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جاؤ۔چھینک مارنے والے کو جواب دو لے بیمار کے لئے دعا کرو اور عیادت بھی کرو۔جنازہ کے ساتھ جاؤ۔مسکینوں کوکھانا کھلاؤ۔رشتہ داروں سے میل ملاپ رکھو۔بڑوں کی عزت کرو اور چھوٹوں پر رحم کرو۔ہر ایک کو السَّلَام عَلَيْكُمُ کہو۔ا چھینک مارنے والا الحمد للہ کہے جو اس کے پاس ہو وہ بَرحَمُكَ الله کہے۔پھر يَهْدِيكَ اللہ کہے۔