اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 23 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 23

مگر خدا تعالیٰ کی قدر میں بھی عجیب ہوتی ہیں۔اس نے اس مبارک بچہ کی والدہ کا دل رکھنے کے لئے اور اس بچہ کے گاؤں میں پرورش پانے کے لئے اور سامان کر چھوڑے تھے۔یہ لوگ جو بچے لینے آئے تھے۔ان میں سے ایک غریب عورت حلیمہ نامی بھی تھی۔جس طرح محمد ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) ایک ایک عورت کے سامنے کئے جاتے تھے اور نامنظور ہوتے تھے۔اسی طرح وہ عورت ایک ایک گھر میں جاتی تھی اور خالی واپس ہوتی تھی۔چونکہ وہ غریب تھی اور کوئی شخص پسند نہ کرتا تھا کہ اس کا بچہ غریب کے گھر پرورش پا کر تکلیف اُٹھائے۔یہ عورت مایوس ہو گئی تو اپنے ساتھ والوں کے طعنوں سے ڈر کر اس نے ارادہ کیا کہ وہ آپ کو ہی ساتھ لے جائے۔چنانچہ وہ آپ کو ہی اپنے ساتھ لے گئی۔جب آپ نے کچھ ہوش سنبھالی تو آپ کی دائی آپ کو واپس آپ کی ماں کے پاس چھوڑ گئی۔وہ آپ کو اپنے ماں باپ کے گھر مدینہ لے گئیں۔اور وہاں کچھ عرصہ رہ کر جب مکہ کی طرف واپس آ رہی تھیں تو راستہ ہی میں فوت ہو گئیں۔اور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم چھ سال کی عمر میں اپنی ماں کی محبت بھری گود سے بھی محروم رو گئے۔کسی نے آپ کو مکہ آپ کے دادا کے پاس پہنچادیا۔جو دو سال کے بعد جب آپ آٹھ سال کے ہوئے فوت ہو گئے۔اور آپ کو آپ کے چچا ابو طالب نے اپنی کفالت میں لے لیا۔اس طرح یکے بعد دیگرے اپنے محبت کرنے [23]