اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 49 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 49

حضرت خلیفہ المسیح الا قول رضی اللہ عنہ الاوّل آپ بھیرہ ضلع شاہ پور میں ۱۸۴۱ء کے قریب پیدا ہوئے۔بچپن کا زمانہ و ہیں گزارا۔اپنے بڑے بھائی سے تعلیم دینی ورواجی حاصل کی۔اور راولپنڈی سے نارمل امتحان پاس کر کے پنڈ دادن خاں میں اول مدرس مقرر ہوئے۔مگر مزید تعلیم کے شوق سے ملازمت اور وطن چھوڑ کر دہلی کی طرف چلے گئے۔ہندوستان کی مشہور درسگاہوں رامپور لکھنو۔اور بھوپال وغیرہ میں تعلیم طب و دینیات حاصل کرتے رہے۔اسی زمانہ طالب علمی میں حج کے لئے مکہ معظمہ تشریف لے گئے۔وہاں مختلف محد ثین سے علم حدیث حاصل کیا۔اور اس میں کامل مہارت پیدا کی۔عرب سے واپس آ کر اپنے وطن بھیرہ میں مطب جاری کیا۔دُور ونزدیک سے بیماروں کا ہجوم ہونے لگا۔لیکن ایک خواب کی بناء پر آپ نے مہاراجہ صاحب کشمیر کا شاہی طبیب ہو نا منظور کر لیا۔۱۸۹۱ء تک وہاں رہے۔اور دربار میں بڑی عزت حاصل کی۔اس کے بعد آپ پھر اپنے وطن بھیرو تشریف لے گئے۔اور اپنی رہائش اور مطب کے لئے مکانات بنوانے شروع کئے۔دورانِ تعمیر میں آپ کو کسی کام کے لئے لاہور آنا پڑا۔جب لاہور پہنچے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ گہری محبت اور تعلقات کی وجہ سے گوارا نہ کیا کہ قادیان [49]