اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 37 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 37

پھر اللہ اکبر کہیں اور مندرجہ ذیل دونوں یا ایک دُعا پڑھیں۔اللّهُمَّ اغْفِرْ حَيْنَا وَمَيتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَ كَبِيرِنَا وَ ذكر نا و أنفنَا اللهُم مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْته مِنَّا فَتَوَفَّه عَلَى الإِيمَانِ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَا بعده ل دوسری دُعائے جنازہ اللهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَشِعُ مَنْ خَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ونقه من الخطايا كما نقيت القوتِ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَابيله دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَادْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ لے اے اللہ بخش دے ہمارے زندوں کو اور ہمارے مُردوں کو۔اور ہمارے حاضروں کو اور ہمارے غائبوں کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو۔اے اللہ جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے پس زندہ رکھیو اسلام پر۔اور جسے تُو وفات دے ہم میں سے پس اُسے وفات دینا ایمان پر۔اے اللہ نہ محروم رکھ ہم کو اُس کے اجر سے اور نہ آزمائش میں ڈال ہمیں اس کے بعد۔ے۔اے اللہ بخش دے اس کو اور رحم کر اُس پر اور آرام پہنچا اس کو اور درگذر کر اُس سے اور نہایت اعلیٰ درجہ کی مہمانی کر اور کشادہ کر اس کے داخل ہونے کی جگہ۔اور نسل دے اس کو پانی اور اولوں اور برف سے اور پاک کر اس کو گنا ہوں سے جیسا کہ تو پاک کرے سفید کپڑے کو میل سے اور بدل دے اس کو بہتر گھر اُس کے گھر سے۔اور اہل بہتر اس کے اہل سے اور ساتھی بہتر اس کے ساتھی سے اور اس کو داخل کر بہشت میں۔اور بچا اس کو قبر کے عذاب سے۔[37]