اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 30 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 30

تَذَكَرُونَ أذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرْكُمْ وَادْعُوهُ يَسْتَجِبْ لَكُمْ وَلَذِكْرُ الله اكبر عِيد مين مسلمانوں کے لئے ہر سال میں دو عیدیں آتی ہیں۔ایک رمضان کے بعد یکم شوال کو ہوتی ہے۔جسے عید الفطر کہتے ہیں۔اور دوسری عید ۱۰/ ذوالحجہ کو ہوتی ہے جسے عبید الانی ( قربانی والی عید ) کہتے ہیں۔ہر مسلمان پر عید کی نماز مرد ہو یا عورت سنت ہے۔عید کی نماز کا وقت نیزہ بھر آفتاب سے لے کر زوال آفتاب تک ہے۔جہاں تک ممکن ہو سکے عید کی نماز جلد ہی پڑھنی بہتر ہے۔عید کے دن غسل کرنا۔اچھے کپڑے پہننا اور خُوشبو وغیرہ لگانا لے سب تعریفیں اللہ کی ہیں۔ہم سب اُس کی تعریف کرتے ہیں۔اور اُسی سے مدد چاہتے ہیں۔اور اُسی سے بخشش مانگتے ہیں اور اُسی پر ایمان لاتے ہیں اور اُسی پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اپنی نفسانی شرارتوں سے اور اپنے اعمال کے بُرے نتائج سے جس کو ہدایت کرے اللہ پس نہیں کوئی اُس کو گمراہ کرنے والا۔جس کو گمراہ ٹھہر اوے اللہ پس نہیں کوئی ہدایت دینے والا اُس کو۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو ایک ہے نہیں شریک اُس کا۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اُس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔اللہ کے بند ورحم کرے تم پر اللہ بیشک اللہ حکم کرتا ہے نیکی کا اور رشتہ داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے کھلم کھلا بدیوں اور مکروہ باتوں سے اور بغاوت سے وہ نصیحت کرتا ہے تم کو تا کہ یا در کھوٹم۔یاد کرو اللہ کو وہ بھی تم کو یا در کھے گا اور اُسی کو پکارو وہ جواب دے گا تم کو۔اور البتہ یا خُدا کی ہی بڑی بات ہے۔منہ * [30]