اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 22 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 22

اپنے درد کو دعاؤں میں ڈھالیں اور آنحضرت ﷺ پر کثرت سے درود بھیجیں پس یہ آگ ہے جو ہر احمدی نے اپنے دل میں لگانی ہے اور اپنے درد کو دعاؤں میں ڈھالنا ہے۔لیکن اس کے لئے پھر وسیلہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی بننا ہے۔اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو کھینچنے کے لئے، دنیا کی لغویات سے بچنے کے لئے ، اس قسم کے جو فتنے اٹھتے ہیں ان سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دلوں میں سلگتا رکھنے کے لئے، اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بے شمار درود بھیجنا چاہئے۔کثرت سے درود بھیجنا چاہئے۔اس پرفتن زمانہ میں اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ڈبوئے رکھنے کے لئے اپنی نسلوں کو احمدیت اور اسلام پر قائم رکھنے کے لئے ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے کہ اِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأْيُّهَا الَّذِيْنَ امَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴾ (سورة الاحزاب: آیت ۵۷) کہ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم بھی اس پر درود اور سلام بھیجا کرو کیونکہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔از خطبه جمعه فرموده افروری ۲۰۰۶، مسجد بیت الفتوح لندن، بحوالہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خاکوں کی حقیقت ایڈیشن دوم صفحہ ۹ تا ۲۰) دوسروں کے جذبات سے کھیلنا نہ تو جمہوریت ہے اور نہ ہی آزادی ضمیر حضور انور نے مغرب کو بھی دوسروں کے جذبات سے کھیلنے پر تنبیہ بھی فرمائی اور وارننگ دی کہ یہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے کا موجب ہوا کرتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ: جہاں ہم دنیا کو سمجھاتے ہیں کہ کسی بھی مذہب کی مقدس ہستیوں کے بارہ میں کسی بھی قسم کا نازیبا اظہار خیال کسی بھی طرح کی آزادی کے زمرہ میں نہیں آتا۔تم جو جمہوریت اور آزادی ضمیر کے چیمپین 22