مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 76

تحضرون عند جلیل کبیر۔ثم تذوقون ما یذوق المجرمون فی حصیر۔وان کنتم تدّعون المھارۃ فی طرق الاشرار۔ومکائد الکفار۔فکیدوا کلّ کیدٍ الٰی قوۃ الاظفار۔و قَلّبوا امری ان کان عندکم ذرّۃ من الاقتدار۔واحکموا تدبیرکم وعاقبوا دبیرکم۔واجمعوا کبیرکم۔وصغیرکم واستعملوا دقاریرکم۔وادعوا لھذاالامرمشاھیرکم۔وکل من کان من المحتالین۔واسجدوا علٰی عتبۃ کل قریع زمن وجابرزمن لیمدّکم بالمال والعقیان ثم انھضوا بذالک المال وھدّمونی من البنیان ان کنتم علٰی ھدّ ھیکل اللّٰہ قادرین۔واعلموا ان اللّٰہ یخزیکم عند قصد الشرّ۔ویحفظنی من الضرّ۔ویتم امرہ وینصر عبدہ ولا تضرونہ شیئًا ولا تموتون حتی یریکم ما اریٰ من قبلکم کل من عادا اولیاء ہ من النبیین والمرسلین بقیہ ترجمہ۔اور اگر تم نہیں رُکتے تو وہ آنے والا ہے جب تم خدائے جلیل و کبیر کے دربار میں حاضر کئے جائو گے۔پھر وہی چکھو گے جو مجرم جہنم میں چکھیں گے۔اور اگر اشرار کے طریقوں اور کفّار کی تدبیروں میں مہارت کے دعویدار ہو تو تم ناخنو ں تک زور لگا کر پوری تدبیر کر لو۔اور اگرتم میں ذرّہ بھی قدرت ہے تو تم میرے معاملہ کو اُلٹا کر دو۔اور تم اپنی تدبیر کو محکم کر لو۔اور اپنے دھاگے کو بار بار بٹ دواور اپنے بڑوں اور چھوٹوں کو اکٹھا کر و اور خوب جھوٹ بولو۔اور اس کام کے لئے اپنے مشاہیر اور ہر یک حیلہ ساز کو بلا لو۔اور اپنے ہر بوڑھے سردار اور ہرحاوی جابر کی دہلیز پر سجدہ کرو تا وہ مال اور سونے سے تمہاری مدد کریں۔اور پھر اس مال کو لے کر اُٹھو اور مجھے بنیادوں سے گرا دو۔اگر تم اللہ تعالیٰ کی اس بلند اور بالا عمارت کو گرانے پر قدرت رکھتے ہو۔اور یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ شر کے ارادہ کے وقت تمہیں رسوا کرے گا اور مجھے تمہارے ضر رسے محفوظ رکھے گا۔وہ اپنے کام کو پورا کرے گا اور اپنے بندہ کی مدد کریگا۔اور تم اسے کچھ تکلیف نہ دے سکو گے اور تم اس وقت تک مرو گے نہیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں وہ سب کچھ نہ دکھادے جو اُس نے ہر اُس شخص کو دکھایا جس نے اُس کے دوستوں یعنی نبیوں۔رسولوں اور ماموروں سے دشمنی کی۔