مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 48
پاس آ جانا چاہیے۔۱؎ ورنہ یہی کاغذ چھاپ دیا جائے گا اور پھر آیندہ آپ کو کبھی مخاطب کرنا بھی بے فائدہ ہو گا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی ۱۶؍ جون ۱۸۹۹ء بابو الٰہی بخش صاحب کو میں نے جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے مخالفانہ پیشگوئیوں کے شائع کرنے کے لئے مہلت دی تھی مگر مَیں نے بجائے دس دن کے ایک برس سے زیادہ انتظار کر کے اب یہ خط شائع کیا ہے ان کو یاد کرنا چاہیے کہ ان کا کیا وعدہ تھا اور کیا ظہور میں آیا۔المشتھر مرزا غلام احمد از قادیان۔۲۵ ؍مئی ۱۹۰۰ء ۱؎ حاشیہ۔اگر آپ ایک سو مخالفانہ الہام بھی جس میں مجھے کافر و دجّال و مسرف۔کذّاب اور لعنتی وغیرہ کہا گیا ہو جیسا کہ آپ کا دعویٰ ہے چھاپ کر میری طرف روانہ کریں تو مَیں کاغذ کی چھپوائی سے دست کش رہوں گا بلکہ اگرتکفیر تکذیب کے الہام صرف پچاس ہی چھپوا کر بھیج دیں اور میعادکے اندر بھیجیں تب بھی مَیں اس خط کو نہیں چھپوائوں گا۔لیکن اگر آپ نے اس مدت میں کم سے کم پچاس الہام بھی چھپوا کر میری طرف روانہ نہ کئے باوجود اس دعویٰ کے کہ بکثرت مخالفانہ الہام ہو چکے ہیں اور ہوتے جاتے ہیں تو مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس کو چھاپ دوں گا۔آپ اس وقت عبد الحق ملہم شاگرد رشید عبد اللہ غزنوی سے بھی مدد لیں۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔(دستخط) المرسل خاکسار مرزا غلام احمد