مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 402

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اعلان بخدمت علمائے اسلامقَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوْ کَذَّبَ بِاٰ یَاتِہٖ۔۱؎ یعنی اس شخص سے ظالم تر کون ہے جو خدا پر افتراء کرے یا خدا کی آیتوں اور نشانوں کا مکذب ہو۔ہر ایک کو معلوم ہے کہ میرے اس دعوے پر کہ میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر آیا ہوں اور اس کے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوں چھبیس برس کے قریب عرصہ گذر گیا ہے اور اس مدت میں باوجودیکہ میرے سلسلہ کے معدوم کرنے کے لئے ہر ایک مخالف نے ناخنوں تک زور لگائے اور مجھے حکام کی طرف بھی کھینچا مگر میں ان کے ہر ایک حملے کے وقت میں محفوظ رہا۔تعجب کہ ان کو باوجود صدہا ناکامیوں کے جو میرے استیصال کے بارے میں ہوئیں۔اب تک یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک پوشیدہ ہاتھ میرے ساتھ ہے جو ان کے ہاتھ سے مجھے بچاتا ہے۔مجھے وہ کذاب اور دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ دنیا میں کونسا ایسا کذاب گذرا ہے جس کو خدادشمنوں کے خطرناک حملوں سے چھبیس برس تک بچاتا رہا یہاں تک