مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 384 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 384

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ایک تازہ پیشگوئی ۲۹؍اپریل ۱۹۰۶ء روز یکشنبہ الہام الٰہی۔’’دشمن کا یہی وار نکلا‘‘ وَتِلْکَ الْاَیَّامُ نُدَاوِلُھَا بَیْنَ النَّاسِ یعنی کوئی ایسا امر رنج دہ خدا کی طرف سے ہماری نسبت یا ہماری جماعت کے کسی فرد کی نسبت صادرہو گا۔جس سے دشمن خوش ہو جائے گا اور وہ امر رنج دہ خدا کی طرف سے ہو گا۔یا دشمن کا اس میں کچھ دخل ہو گا۔اور پھر خدا فرماتا ہے کہ یہ دن خوشی اور غم یا فتح اور شکست کے ہم نوبت بہ نوبت لوگوں میں پھیرا کرتے ہیں بعض وقت خوشی اور فتح خدا کی جماعت کو ملتی ہے اور دشمن ذلیل اور شرمسار ہو جاتے ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے عہد میں بدر کی لڑائی میں ہوا کہ کفار کو سخت شکست آئی اور نامی افسر اور سرگروہ ان کی فوج کے اسی لڑائی میں مارے گئے جیسا کہ ابوجہل۔یہ خوشی تو مومنوں کو پہنچی۔پھر دوسری مرتبہ کفار کی خوشی کی نوبت آئی اور اُحد کی لڑائی میں دردناک شہادتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو نصیب ہوئیں