مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 378 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 378

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ زلزلہ کی پیشگوئی دوستو!جاگوکہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھرخدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے یہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ یہ اِک زجر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرواس کا علاج آسماں اے غافلو! اب آگ برسانے کو ہے اے عزیزو!! آپ لوگوں نے اس زلزلہ کو دیکھ لیا ہو گا جو ۲۸ ؍فروری ۱۹۰۶ء کی رات کوایک بجے آیا تھا۔یہ وہی زلزلہ تھا جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں فرمایا تھا پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔چنانچہ میں نے یہ پیشگوئی رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳و۴و۱۴ میں اور نیز اپنے اشتہارات اور اخبار الحکم اور بدر میں شائع کر دی تھی۔سو الحمد للہ والمنت کہ اسی کے مطابق عین بہار کے ایام میں یہ زلزلہ آیا۔لیکن آج یکم مارچ ۱۹۰۶ء کو صبح کے وقت پھر خدا نے یہ وحی میرے پر نازل کی جس کے یہ الفاظ ہیں زلزلہ آنے کو ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ وہ زلزلہ جو قیامت کا نمونہ ہے وہ ابھی آیا نہیں بلکہ آنے کو ہے اوریہ زلزلہ اس کا پیش خیمہ ہے جو پیشگوئی کے مطابق پورا ہوا۔کیونکہ جیسا کہ مَیں نے رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳و۴ میں قبل از وقت لکھا تھا صرف ایک زلزلہ کی پیشگوئی نہیں بلکہ کئی زلزلوں کی نسبت خدا نے مجھے اطلاع دی تھیسو یہ وہ زلزلہ تھا جس