مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 358 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 358

الْوَہْمِ۔مَیں ایسے چند لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو پہلے اس جماعت میں داخل ہوئے تھے اور پھر مرتد ہو گئے۔اگر وہ اس جماعت میں رہ کر طاعون سے مَر جاتے تو جلد باز اور ناواقف لوگ یہی کہتے کہ دیکھو اس جماعت کے یہ لوگ تھے جو طاعون سے مر گئے حالانکہ اُن کے اندر ایک خبیث مادہ تھا جس کو خدا جانتا تھا اور لوگ نہیں جانتے تھے۔اور وہ ا س پھوڑے کی طرح تھے جو اوپر سے بہت چمکتا ہو اور اندر بجز پیپ کے اور کچھ نہ ہو۔ہاں خدا نے مجھے یہ خبر دے رکھی ہے کہ طاعون اس جماعت کی تعداد کو بڑھائے گی اور دوسرے مسلمانوں کی تعداد کو گھٹائے گی۔سو آخر پر دیکھ لینا چاہیے کہ یہ پیشگوئی سچی نکلی یا جھوٹی۔مَیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ظلم کے سبب سے جو کیا گیا اور طاعون کے نشان کو دیکھ کر لوگ ہنسی سے پیش آئے یہ دوسرا نشان زلزلے کا ظاہر ہوا جس کی خبر آج سے قریباً ایک برس پہلے اخبار الحکم اور البدر میں شائع کی گئی تھی اور پہلے اشتہار میں جو لکھا گیا کہ زلزلہ سے پانچ مہینے پہلے الہام عَفَتِ الدِّیَارُ مَحَلُّھَا وَ مُقَامُھَا ہوا تھا وہ غلطی سے لکھا گیا تھا بلکہ مئی ۱۹۰۴ء میں ان دونوں اخباروں میں اس خوفناک زلزلہ کی خبر شائع کی گئی تھی۔ساتھ اس کے یہ بھی الہام تھا کہ زلزے کا دھکا زلزلہ شدیدہ کی نسبت ان دونوں اخبارات میں زلزلہ سے بہت مدّت پہلے یہ الہام بھی شائع ہو چکا ہے کہ چونکا دینے والی خبر۔اور اسی زلزلہ کی نسبت براہین احمدیہ اور سبز اشتہار میں وحی الٰہی شائع ہوئی ہے۔وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِاَعْیُنِنَا وَوَحْیِنَا وَلَاتُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْآ اِنَّھُمْ مُّغْرَقُوْنَ۔یعنی ہمارے ربرو اور ہمارے حکم سے کشتی تیار کر۔اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں مجھ سے بات نہ کر کہ مَیں ان سب کو غرق کروں گا اور عربی الہام مذکورہ بالا کا مفہوم یہ تھا کہ زلزلے کے وقت جو مکان بطور سرائے کے ہوں گے یا جو مستقل طو رپر سکونت کے مکانات ہوں گے وہ حادثہ زلزلہ سے نابود ہو جائیں گے۔ان کا نام و نشان نہ رہے گا اور پھر اشتہار الوصیّت میں بھی زلزلے سے پہلے شائع کیا گیا تھا کہ موتا موتی کا واقعہ آنے والا ہے جس سے شور قیامت برپا ہو گا۔غرض اے ناظرین آپ صاحبان بچشم خود دیکھ چکے ہیں کہ وہ پیشگوئی جو مَیں نے الحکم اور