مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 286
دربار دہلی کے موقعہ پر میموریل کی اشاعت ظہرکے وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے نے عرض کی کہ دربار دہلی پر جو میموریل روانہ کرنا ہے وہ طبع ہو کر آگیا ہے۔حضور نے حکم دیا کہ ’’اسے کثرت سے تقسیم کیا جائے کیونکہ اس سے ہماری جماعت کی عام شہرت ہوتی ہے اور ہمارے اصولوں کی واقفیت اعلیٰ حکام کو ہوتی ہے اور اس کی اشاعت ہوتی ہے۔‘‘ (ملفوظات جلد سوم صفحہ ۴۷۶ مورخہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۰۲ء) تعطیل جمعہ مندرجہ ذیل میموریل حضرت مسیح موعود ؑ نے گورنمنٹ آف انڈیا کی خدمت میں تعطیل جمعہ کے لئے پیش کیا ہے چونکہ تاجپوشی کا جلسہ جو دہلی میں ہو گا ہر ایک فرقہ رعایا گورنمنٹ برطانیہ کو اس سے بہت خوشی ہے اور مسلمانوںکو ایک خاص خوشی جو اس جلسہ میں ان کے اسلامی تخت گاہ کے شہر کو عزت دی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس محسن گورنمنٹ کو مسلمانوں پر ایک خاص نظر عنایت ہے اور مسلمانوں