مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 272 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 272

شاگرد نے اس کو پکڑوا دیا۔اس کا کچھ بندوبست نہ کر سکا۔انجیر کے درخت کی طرف دوڑا گیا۔اور یہ خبر نہ ہوئی کہ اس پر پھل نہیں۔اور جب قیامت کے بارے میں اس سے پوچھا گیا کہ کب آئے گی تو بے خبری ظاہر کی۔اور لعنت جس کے یہ معنی ہیں ہ دل ناپاک ہو جائے اور خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا سے اور اس کی رحمت سے دور جا پڑے وہ اس پر پڑی او ر پھر وہ آسمان کی طرف اس لئے چڑھا کہ باپ اس سے بہت دور تھا کروڑہا کوس سے بھی زیادہ دور تھا اور یہ دوری کسی طرح دور نہیں ہو سکتی تھی جب تک وہ مع جسم آسمان پر نہ چڑھتا۔دیکھو کس قدر کلام کا تناقض ہے ایک طرف تو یہ کہتا ہے کہ میں اور باپ ایک ہیں اور ایک طرف کروڑہا کوس کا سفر کر کے اس کے ملنے کو جاتا ہے جبکہ باپ اور بیٹا ایک تھے تو اس قدر مشقت سفر کی کیوں اٹھائی۔جہاں ہوتا وہیں باپ بھی تھا۔دونوں ایک جو ہوئے اور پھر وہ کس کے دہنے ہاتھ بیٹھا۔اب ہم ڈوئی کو مخاطب کرتے ہیں جو یسوع مسیح کو خدا بناتا اور اپنے تئیں اس کا رسول قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ توریت استثناء ۱۸ باب آیت پندرہ کی پیشگوئی میرے حق میں ہے اور میں ہی ایلیا اور میں ہی عہد کا رسول ہوں۔نہیں جانتا کہ یہ مصنوعی خدا اس کا موسیٰ کے کبھی خواب خیال میں بھی نہیں تھا۔موسیٰ نے بنی اسرائیل کو یہی باربار کہا کہ خبردار کسی مجسم چیز انسان یا حیوان کو خدا قرارنہ دینا آسمان پر سے نہ زمین سے۔خدا نے تم سے باتیں کیں مگر تم نے اس کی کوئی صورت نہیں دیکھی۔تمہارا خدا صورت اور تجسّم سے پاک ہے۔مگر اب ڈوئی موسیٰ کے خدا سے برگشتہ ہو کر وہ خدا پیش کرتا ہے جس کے چاربھائی اور ایک ماں ہے اور باربار اپنے اخبار میں لکھتا ہے کہ اس کے خدا یسوع مسیح نے اس کو خبر دی ہے کہ تمام مسلمان تباہ اور ہلاک ہو جائیں گے اور دنیا میںکوئی زندہ نہیں رہے گا بجز ان لوگوں کے جو مریم کے بیٹے کو خدا سمجھ لیں اور ڈوئی کو اس مصنوعی خدا کا رسول قرار دیں ہم ڈوئی کو ایک پیغام دیتے ہیں کہ اس کو تمام مسلمانوں کے مارنے کی کیا ضرورت ہے۔وہ غریب مریم کے عاجز بیٹے کو خدا کیونکر مان لیں۔بالخصوص اس زمانہ میں جبکہ ڈوئی کے خدا کی قبر بھی اس ملک میں موجود ہے۔اور ان میں وہ مسیح موعود بھی موجود ہے جو