مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 260
اور تاجِ خاص کا اپنے لئے رکھا ہے۔اور ہمارا ایمان ہے کہ یہ سب کتابیں انجیل توریت قرآن شریف کے مقابل پر کچھ بھی نہیں اور ناقص اور محرف اور مبدل ہیں اور تمام بھلائی قرآن میں ہے جیسا کہ آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں یہ الہام موجود ہے۔قُلْ اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌمِّثْلُکُمْ یُوْحٰی اِلَیَّ اِنَّمَا اِلٰھُکُمْ اِلٰـہٌ وَّاحِدٌ وَّالْخَیْرُ کُلُّـہٗ فِی الْقُرْآنِ لَا یَمَسُّہٗ اِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَ۔دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۱ یعنی ان کو کہہ دے کہ میں تمہارے جیسا ایک آدمی ہوں مجھ پر یہ وحی ہوتی ہے کہ خداایک ہے۔اس کا کوئی ثانی نہیں اور تمام بھلائی قرآن میں ہے۔پاک دل لوگ اس کی حقیقت سمجھتے ہیں۔پس ہم قرآن کو چھوڑ کر اور کس کتاب کو تلاش کریں اور کیونکر اس کو ناکامل سمجھ لیں۔خدا نے ہمیں تو یہ بتلایا ہے کہ عیسائی مذہب بالکل مر گیا ہے اور انجیل ایک مُردہ اور ناتمام کلام ہے۔پھر زندہ کو مُردہ سے کیا جوڑ۔عیسائی مذہب سے ہماری کوئی صلح نہیں وہ سب کا سب ردّی اورباطل ہے اور آج آسمان کے نیچے بجز فرقان حمید کے اور کوئی کتاب نہیں۔آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے میری نسبت یہ الہام درج ہے جو اس کے صفحہ ۲۴۱ میں پائو گے اور وہ یہ ہے:۔وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَہُوْدُ وَلَاالنَّصَارٰی وَخَرَقُوْا لَہٗ بَنِیْنَ وَ بَنَاتٍ بِغَیْرِعِلْمٍ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ۔اَللّٰہُ الصَّمَدُ۔لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔وَیَمْکُرُوْنَ وَ یَمْکُرُاللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُالْمَاکِرِیْنَ۔اَلْفِتْنَۃُ ھٰھُنَا فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُوْلُوالْعَزْمِ وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ۔یعنی تیرا اور یہود اور نصاریٰ کا کبھی مصالحہ نہیں ہو گا اوروہ کبھی تجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔(نصاریٰ سے مراد پادری اور انجیلوں کے حامی ہیں) اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے ناحق اپنے دل سے خدا کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں اور نہیں جانتے کہ ابن مریم ایک عاجز انسان تھا۔اگر خدا چاہے تو عیسیٰ ابن مریم کی مانند کوئی اورآدمی پیدا کر دے یا اس سے بھی بہتر جیسا کہ اس نے کیا۔مگر وہ خدا تو واحد لاشریک ہے جو موت اور تولد سے پاک ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں۔یہ اس بات کی طرف