مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 178

وسلم کی بھی پوری ہوئی۔اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن کے عرصہ میںکچھ بباعث امراض لاحقہ اور کچھ بباعث اس کے بوجہ بیماری بہت سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی اُن نمازوں کو جو جمع ہو سکتی ہیں جمع کرنا پڑا۔اور اس سے آنحضرت ـصلے اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجْمَعُ لَہُ الصَّلٰوۃُ یعنی مسیح موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی۔اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلا ویں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آ گئی۔اور اگر وہ نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کر یں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعویٰ کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں۔یا بغیر دعویٰ ہی نظیر پیش کرو۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی المشتہر مرزا غلام احمد قادیانی ۲۰ ؍ فروری ۱۹۰۱ء یہ اشتہار ۲۰ × ۲۶ ۸ کے ۳ صفحہ پر ہے جس پر پریس کا نام نہیں) (روحانی خزائن جلد۱۸ ملحقہ اعجاز المسیح صفحہ الف تا ج)