مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 89
۲۲۹ ضمیمہ رسالہ جہاد عیسٰی مسیح اور محمد مہدی کے دعویٰ کی اصل حقیقت او رجناب نواب وائسرائے صاحب بالقابہ کی خدمت میں ایک درخواست اگرچہ میں نے اپنی بہت سی کتابوں میں اس بات کی تشریح کر دی ہے کہ میری طرف سے یہ دعویٰ کہ میں عیسیٰ مسیح ہوں اور نیز محمد مہدی ہوں اس خیال پر مبنی نہیں ہیں کہ میں درحقیقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہوں اور نیز درحقیقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہوں مگر پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے غور سے میری کتابیں نہیں دیکھیں وہ اس شبہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ گویا میں نے تناسخ کے طور پر اس دعویٰ کو پیش کیا ہے اور گویا میں اس بات کا مدعی ہوں کہ سَچ مُچ ان دو بزرگ نبیوںکی روحیں میرے اندر حلول کر گئی ہیں۔لیکن واقعی امر ایسا نہیں ہے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آخری زمانہ کی نسبت پہلے نبیوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک ایسازمانہ ہوگا کہ جو دو قسم کے ظلم سے بھر جائے گا۔ایک ظلم مخلوق کے حقوق کی نسبت ہوگا اور دوسرا ظلم خالق کے حقوق کی نسبت۔مخلوق کے حقوق کی نسبت یہ ظلم ہوگا کہ جہاد کا نام رکھ کر نوع انسان کی خون ریزیاں ہوںگی۔یہاںتک کہ جو شخص ایک بے گناہ کو قتل کرے گا وہ خیال کرے گا کہ گویاوہ ایسی