مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 581
مجموعہ اشتہارات ۵۸۱ جلد دوم سَبِيلِ اللهِ سَيَنَا لُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ۔ضَرْبُ اللهِ اَشَدُّ مِنْ ضَرْبِ النَّاسِ۔إِنَّمَا أَمْرُنَا إِذَا اَرَدْنَا شَيْئًا اَنْ نَّقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔أَ تَعْجَبُ لَامُرِى إِنِّي مَعَ الْعُشَّاقِ۔إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَالْعُلى وَيَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ۔وَيُطْرَحُ بَيْنَ يَدَيَّ۔جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ۔مَا لَهُمُ مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ۔فَاصْبِرُ حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ۔إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ۔ترجمہ اس الہام کا یہ ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں۔عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب ان پر وارد ہو گا۔خدا کی مار انسانوں کی مار سے سخت تر ہے۔ہمارا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اس چیز کو کہتے ہیں کہ ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔کیا تو میرے حکم سے تعجب کرتا ہے۔میں عاشقوں کے ساتھ ہوں۔میں ہی وہ رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی رکھتا ہے۔اور ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا اور میرے آگے ڈال دیا جائے گا۔بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور ان کو ذلت پہنچے گی یعنی اسی قسم کی ذلت اور اسی مقدار کی ذلت جس کے پہنچانے کا انہوں نے ارادہ کیا ان کو پہنچ جائے گی۔خلاصہ منشاء الہام یہ ہے کہ وہ ذلت مثلی ہوگی کیونکہ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے۔اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے کوئی ان کو بچانے والا نہیں۔پس صبر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کو ظاہر کرے۔خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں۔یہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے محمد حسین اور اس کے دور فیقوں کی نسبت کی تھی اور اس میں ظاہر کیا تھا کہ اسی ذلت کے موافق ان کو ذلت پہنچائی جائے گی جو انہوں نے پہنچائی۔سو یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ محمد حسین نے اس پیشگوئی کے بعد پوشیدہ طور پر اپنے ایک انگریزی لے لے بعض نادان ہم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ دھوکہ دے کر مولوی محمد حسین پر فتوی کفر اور الحاد لکھوایا لیکن افسوس کہ یہ لوگ اپنے قدیم تعصب اور بخل سے باز نہیں آتے۔یادر ہے کہ اصل جڑھ ذلت کی وہ انگریزی فہرست تھی جو پوشیدہ طور پر محمد حسین نے چھاپ کر گورنمنٹ کی طرف بھیجی تھی۔پس جب یہ ذلت کا مادہ ہمارے ہاتھ میں آیا تو ہم نے استفتاء طیار کر کے اور اس فہرست میں انگریزی کا مضمون پیش کر کے مولویوں سے