مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 540
مجموعہ اشتہارات ۵۴۰ جلد دوم مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ اے دوستو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حالات پر رحم فرما دے اور آپ کے دل میں الہام کرے کہ ہماری تمام ضرورتوں کے لئے آپ صاحبوں کے دلوں میں بچے جوش پیدا ہوں۔حال یہ ہے کہ بہت سا حصہ عمر کا ہم طے کر چکے ہیں اور جو کچھ باقی ہے وہ معمولی قانون قدرت کے سہارے پر نہیں بلکہ محض اس کے ان وعدوں پر نظر ہے جن میں سے کسی قدر براہین احمدیہ اور ازالہ اوہام میں بھی درج ہیں کیونکہ اس نے محض اپنے فضل سے وعدہ دیا ہے کہ وہ مجھے نہیں چھوڑے گا اور نہ مجھ سے الگ ہو گا جب تک پاک اور خبیث میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔اور تمہیں برس کے قریب اس الہام کو ہو گیا کہ اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ میں ان کاموں کے لئے تجھے اسی برس تک یا کچھ تھوڑا کم یا چند سال اسی برس سے زیادہ عمر دوں گا۔اب جب میں خدا تعالیٰ کے اس پاک الہام پر گا۔نظر کرتا ہوں تو بے اختیار ایک زلزلہ میرے دل پر پڑتا ہے اور بسا اوقات میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور ایک موت کی سی حالت نمودار ہو جاتی ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ بہت سا حصہ اس میعاد کا گذر گیا اور اب میں بہ نسبت اس دنیا کی ہمسایگی کے قبر سے زیادہ نزدیک ہوں۔میرے اکثر کام ابھی نا تمام ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے ان تمام الہامات پر جو مجھے ہورہے ہیں ایسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ توریت اور انجیل اور قرآن مقدس پر ایمان رکھتا ہوں۔اور میں اس خدا تعالیٰ کو جانتا اور پہچانتا ہوں جس نے مجھے بھیجا ہے۔اندھا ہے وہ دل جو خدا کو نہیں جانتا اور مردہ ہے وہ جسم جو یقینی الہام اور وحی سے منور نہیں اور نہ منور ہونے والوں کے ساتھ ہم صحبت اور ہم نشین ہے۔سومیں اس پاک وحی سے ایسا ہی کامل حصہ رکھتا ہوں جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کامل قرب کی حالت میں انسان رکھ سکتا ہے۔جب انسان ایک پُر جوش محبت کی آگ میں ڈالا جاتا ہے جیسا کہ تمام نبی ڈالے گئے تو پھر یہ الہام مدت ہوئی کہ میری کتاب ازالہ اوہام میں بھی درج ہو کر شائع ہو چکا ہے۔منہ