مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 530 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 530

مجموعہ اشتہارات ۵۳۰ جلد دوم معلوم ہوگی اور ان عقائد کا شائع کرنا اس کے لئے محال ہوگا اور مکہ اور مدینہ میں ایسے اشتہار بھیجنا تو اس کو موت سے بدتر ہو گا۔سو اگر چہ میں عرصہ میں برس سے ایسی کتابیں عربی اور فارسی میں تالیف کر کے ممالک عرب اور فارس میں شائع کر رہا ہوں لیکن اس امتحان کی غرض سے اب بھی اس اشتہار کے ذیل میں ایک تقریر عربی اور فارسی میں اپنے پر امن عقائد کی نسبت اور مہدی اور مسیح کی غلط روایات کی نسبت اور گورنمنٹ برطانیہ کی نسبت شائع کرتا ہوں۔میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ اگر محمد حسین جو اہل حدیث کا سرگروہ کہلاتا ہے میرے عقائد کی طرح امن اور صلح کاری کے عقائد کا پابند ہے تو وہ اپنا اشتہار عربی اور فارسی میں چھاپ کر دوسو کا پی اس کی میری طرف راو نہ کرے تامیں اپنے ذریعہ سے ملکہ اور مدینہ اور بلاد شام اور روم اور کابل وغیرہ میں شائع کروں۔ایسا ہی مجھ سے دوسو کاپی میرے اشتہار عربی اور فارسی کی لے لے تا بطور خود اُن کو شائع کرے۔ہماری دانا گورنمنٹ کو بخوبی یادر ہے کہ یونہی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے صرف بگفتن کوئی رسالہ ذو معنیین لکھنا اور پھر اچھی طرح اس کو شائع نہ کرنا یہ طریق اخلاص نہیں ہے یہ اور بات ہے اور سچے دل سے اور پورے جوش سے کسی ایسے رسالہ کو جو عام خیالات مسلمانوں کے برخلاف ہو در حقیقت غیر ممالک تک بخوبی شائع کر دینا یہ اور بات ہے اور اس بہادر کا کام ہے جس کا دل اور زبان ایک ہی ہوں اور جس کو خدا نے در حقیقت یہی تعلیم دی ہے۔بھلا اگر یہ شخص نیک نیت ہے تو بلا توقف اس کو یہ کارروائی کرنی چاہیے۔ورنہ گورنمنٹ یا در کھے اور خوب یادر کھے کہ اگر اس نے میرے مقابل پر ایسا رسالہ عربی اور فارسی میں شائع نہ کیا تو پھر اس کا نفاق ثابت ہو جائے گا۔یہ کام صرف چند گھنٹہ کا ہے اور بجز بد نیتی کے اس کا کوئی مانع نہیں۔ہماری عالی گورنمنٹ یا در کھے کہ یہ شخص سخت درجہ کے نفاق کا برتاؤ رکھتا ہے اور جن کا یہ سر گروہ کہلاتا ہے وہ بھی اسی عقیدے اور خیال کے لوگ ہیں۔اب میں اپنے وعدہ کے موافق اشتہار عربی اور فارسی ذیل میں لکھتا ہوں اور سچائی کے اختیار کرنے میں بجز خدا تعالیٰ کے کسی سے نہیں ڈرتا۔اور میں نے حسن ترتیب اور دونوں اشتہاروں کی