مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 528 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 528

مجموعہ اشتہارات ۵۲۸ جلد دوم محمد اسمعیل خان مثبت بہ مواہیر اور دستخط علماء امرتسر تھا میرے روبرو پیش ہوا۔اس کے اوپر میں نے یہ عبارت لکھی ہے۔علماء مظام کا جواب صحیح ہے۔بے شک شخص مذکور الستو ال ضال اور مضل ہے۔اور اہلِ سنت سے خارج ہے۔پس یہ جواب بشرط صدق سوال صحیح ہے مصداق علیہ اس کا خواہ زید ہو یا عمرو کسی خاص آدمی پر فتویٰ نہیں ہے۔عام طور پر عقیدہ اہل سنت کا لکھا گیا ہے اور اس میں کسی شخص کا کسی قسم کا دھوکہ نہیں ہے۔فقیر غلام محمد الیگوی عفا عنه امام مسجد شاہی لا ہو ر ۱۲ مورخہ ۲۰ / جنوری ۱۸۹۹ء تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۳۹ تا ۴۱)