مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 525
مجموعہ اشتہارات ۵۲۵ جلد دوم غلام محمد صاحب بگوی امام مسجد شاہی لاہور، عبدالحق اور عبدالجبار کے برخلاف اسی اپنے پہلے فتوے پر قائم رہ کر ہمارے بیان مذکورہ بالا کی تصدیق کرتے ہیں اور صاف طور پر لکھتے ہیں کہ جو استفتاء پیش ہوا تھا اس میں کوئی شخص دھوکہ نہیں کھا سکتا تھا۔فتویٰ دینے والے کو اس بات سے کام نہیں کہ فتویٰ زید کی نسبت پوچھا گیا ہے یا بکر کی نسبت اور ظاہر کیا کہ ہم اپنے فتویٰ پر قائم ہیں سو اس وقت محض عبد الحق اور عبدالجبار غزنوی کی پُر خیانت کا رروائی کو عام لوگوں پر ظاہر کرنے کے لئے اس اشتہار کے ساتھ اُس استفتاء کی نقل مع ان دونوں بزرگوں کے فتوے کے شامل کی جاتی ہے۔فقط المشتهر خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۱ / جنوری ۱۸۹۹ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پرلیس قادیان تعداد اشاعت ۷۰۰ تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۳۶ تا ۳۸)