مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 512 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 512

مجموعہ اشتہارات ۲۰۸ ۵۱۲ جلد دوم بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم بِسْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي نقل اس ڈیفنس کی جو انگریزی میں چھاپا گیا میں عدالت میں اپنی بریت ثابت کرنے کے لئے بطور ڈیفنس یہ عریضہ لکھتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اگر تمام واقعات کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے تو اس الزام سے جو مجھ پر لگایا جاتا ہے میرا بری ہونا صاف طور پر کھل جائے گا۔میں سب سے اول اس بات کو پیش کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کی جس سے محمد حسین یا اس کے کسی اور شریک کی جان یا مال یا عزت کو خطرہ میں ڈالا ہو۔یا خطرہ میں ڈالنے کا ارادہ کیا ہو۔میرا اشتہار مباہلہ مورخہ ۲۱ /نومبر ۱۸۹۸ء جو فریق مخالف کی کئی چھپی ہوئی درخواست مباہلہ اور کئی قلمی خطوط طبی مباہلہ کے بعد لکھا گیا اور ایسا ہی دوسرا اشتہار جو ۳۰ رنومبر ۱۸۹۸ء کو شایع ہوا۔یہ دونوں اشتہار صاف طور پر بتلا رہے ہیں کہ اس پیشگوئی میں یعنی جو عربی الہام مندرجہ اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں ذلت کا لفظ ہے۔اس سے فریق کا ذب کی ذلّت مراد ہے۔اور ذلت بھی اس قسم کی ذلّت جو فریق کا ذب نے دوسرے فریق کو بذریعہ اپنے کسی فعل کے پہنچائی ہو۔یہ اس الہامی فقرہ کی تشریح ہے۔جو اشتہا ر۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں درج ہے۔یعنی به فقره که جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ۔جس کے لفظی معنے یہی ہیں کہ بدی کی سزا ذلت