مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 436
مجموعہ اشتہارات ۴۳۶ جلد دوم لوگوں میں سے نہ تھے جنہوں نے راستبازی کی تلاش میں ہماری ہمسائیگی اختیار کی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ایک کھیت جو محنت سے طیار کیا جاتا ہے اور پکایا جاتا ہے اس کے ساتھ خراب بوٹیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں جو کاٹنے اور جلانے کو لائق ہوتی ہیں۔ایسا ہی قانون قدرت چلا آیا ہے جس سے ہماری جماعت باہر نہیں ہوسکتی۔اور میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جو حقیقی طور پر میری جماعت میں داخل ہیں اُن کے دل خدا تعالیٰ نے ایسے رکھے ہیں کہ وہ طبعا بدی سے متنفر اور نیکی سے پیار کرتے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کا بہت اچھا نمونہ لوگوں کے لئے ظاہر کریں گے۔الراق والسلام خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۲۹ رمئی ۱۸۹۸ء (مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان) یہ اشتہار " کے ایک صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۷ صفحه ۴۲ تا ۴۵)