مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 347 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 347

مجموعہ اشتہارات ۳۴۷ جلد دوم کے لئے جو اس کے ہوتے ہیں بڑے بڑے عجائبات دکھلاتا ہے۔ایڈیٹر چودھویں صدی کی جس قدر شوخی ہے اس بزرگ کی حمایت سے ہے اور اس کی تمام تو ہین اور تحقیر کی تحریریں اسی بزرگ کی گردن پر ہیں۔وہ ہنسی سے لکھتا ہے کہ ” میں مخالفت سے نہ کاٹا جاؤں۔خدا سے بنی کرنا کسی نیک انسان کا کام نہیں انسان ہر ایک وقت اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔اور گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی کی نسبت جو میرے پر حملہ کیا گیا ہے۔یہ حملہ بھی محض شرارت ہے۔سلطان روم کے حقوق بجائے خود ہیں۔مگر اس گورنمنٹ کے حقوق بھی ہمارے سر پر ثابت شدہ ہیں اور نا شکر گذاری ایک بے ایمانی کی قسم ہے اے نادانو! گورنمنٹ انگریزی کی تعریف تمہاری طرح میری قلم سے منافقانہ نہیں نکلتی بلکہ میں اپنے اعتقاد اور یقین سے جانتا ہوں کہ در حقیقت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گورنمنٹ کی پناہ ہمارے لئے بالواسطہ خدا تعالیٰ کی پناہ ہے۔اس سے زیادہ اس گورنمنٹ کی پُر امن سلطنت ہونے کا اور کیا میرے نزدیک ثبوت ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ پاک سلسلہ اسی گورنمنٹ کے ماتحت برپا کیا ہے۔وہ لوگ میرے نزدیک سخت نمک حرام ہیں جو حکام انگریزی کے رو بروان کی خوشامد میں کرتے ہیں۔ان کے آگے گرتے ہیں اور پھر گھر میں آکر کہتے ہیں کہ جو شخص اس گورنمنٹ کا شکر کرتا ہے وہ کافر ہے۔یا درکھو، اور خوب یا درکھو کہ ہماری یہ کارروائی جو اس گورنمنٹ کی نسبت کی جاتی ہے منافقانہ نہیں ہے وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ۔بلکہ ہمارا یہی عقیدہ ہے جو ہمارے دل میں ہے۔اور بزرگ مذکور جس نے ہماری پردہ دری کے لئے پیشگوئی کی اس بات کو یا در کھے کہ ہماری طرف سے اس میں کچھ زیادت نہیں۔انہوں نے پیشگوئی کی اور ہم نے بددعا کی۔آئیندہ ہمارا اور ان کا خدا تعالیٰ کی جناب میں فیصلہ ہے۔اگر ان کی رائے بچی ہے تو ان کی پیشگوئی پوری ہو جائے گی اور اگر جناب الہی میں اس عاجز کی کچھ عزت ہے تو میری دعا قبول ہو جائے گی۔تاہم میں نے اس دعا میں یہ شرط رکھ لی ہے کہ اگر بزرگ مذکور قادیان میں آکر اپنی بے باکی سے ایک مجمع میں تو بہ کریں تو خدا تعالیٰ یہ حرکت ان کو معاف کرے ورنہ اب یہ عظیم الشان مقدمہ مجھ میں اور اس بزرگ میں دائر ہو گیا ہے۔اب حقیقت میں جو روسیاہ ہوگا۔اس بزرگ کو روم