مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 291

مجموعہ اشتہارات ۲۹۱ جلد دوم گنگوہی میرے ہاتھ پر تو بہ کریں اور میرے دعوی کی تصدیق کر کے میری جماعت میں داخل ہوں تا یہ تفرقہ دور ہو جائے۔اندرونی تفرقہ نے مسلمانوں کو تباہ کر دیا ہے۔یہ خدا کا سیدھا سادھا فیصلہ ہوگا جس میں کسی فریق کی چوں چرا پیش نہیں جائے گی۔اس اشتہار کے مخاطب محمد حسین بٹالوی ، عبد الجبار غزنوی، عبد الحق غزنوی، رشید احمد گنگوہی ہیں۔یہ چاروں اپنے تئیں مومن ظاہر کرتے ہیں۔اور مومن خدا کے نزدیک ولی ہوتا ہے اور بحر حال کا فر اور دجال کی نسبت مومن کی دعا جلد قبول ہوتی ہے۔اسی لئے خدا کے نیک بندے قبولیت دعا سے شناخت کئے جاتے ہیں اور ان دعاؤں کے لئے ضروری نہیں کہ بالمواجہ کی جائیں بلکہ چاہیے کہ فریق مخالف مجھے خاص اشتہار کے ذریعہ سے اطلاع دے کر پھر اپنے گھروں میں دُعائیں کرنی شروع کردیں اور ابتداء سال کا اشتہار کی تاریخ اشاعت سے سمجھا جائے گا۔یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ چاروں مولوی مقابلہ کریں بلکہ جو شخص اُن میں سے ڈر کر بھاگ جائے اس نالائق کو جانے دو۔وہ اس بات پر مُہر لگا گیا کہ وہ چھوٹا اور گریز کی لعنت اس کے سر پر ہے۔اور یہ ضروری ہوگا کہ جو مرغیب ان چاروں میں سے کسی پر ظاہر ہو اس کو بذریعہ اشتہارات مطبوعہ لوگوں پر ظاہر کر دے اور ان میں سے ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری میرے پاس بھیج دے۔اور جو امر مجھ پر ظاہر ہو جو پہلے ظاہر نہیں کیا گیا، مجھ پر بھی لازم ہو گا کہ بذریعہ اشتہار اس کو شائع کروں اور ایک ایک اشتہار بذریعہ رجسٹری چاروں صاحبوں کی خدمت میں یا جس قدر اُن میں سے مقابلہ پر آویں بھیج دوں۔اس طریق سے روز کے جھگڑے طے ہو جائیں گے۔ہم دونوں فریقوں میں سے جو ملعون ہے اس کا ملعون ہونا ثابت ہو جائے گا اور جو مقرون ہے اس کا مقرون ہونا ثابت ہو جائے گا۔اور اگر امرت سر اور لاہور کے رئیس اس فیصلہ کے لئے مولویان مذکورین کو مستعد کریں تو اُن کی ہمدردی اسلامی قابل شکر گزاری ہوگی۔اور بالخصوص انجمن اسلامیہ کے سکرٹری خان بہادر برکت علی خاں صاحب اور انجمن حمایت اسلام کے ایک سال انگریزی مہینوں کے حساب سے سمجھا جائیگا۔منه