مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page iii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ پیش لفظ باراول حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۷۸ء سے اپنے وصال ۱۹۰۸ء تک جو بے شمار اشتہارات شائع فرمائے تھے وہ مذہبی دنیا کی تاریخ کا ایک عظیم سرمایہ ہے۔اسلام کی حقانیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے اثبات میں ان اشتہارات کی بڑی قیمت ہے۔حضور نے اپنے معاندین کو جتنے چیلنج اتمام حجت کے لئے دیئے اکثر وہ اشتہارات میں ہی درج ہیں۔اہم پیشگوئیوں کے پس منظر اور تفصیلات کو تبھی سمجھا جا سکتا ہے جب ان اشتہارات کا ترتیب وار مطالعہ کیا جائے۔حضور کے یہ اشتہارات حجج قاطعہ و براہین نیزہ اور زندہ خدا کے زندہ کلام سے پُر ہیں۔اور اس روحانی اسلحہ کا ایک اہم حصہ ہیں جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دشمنانِ اسلام پر غلبہ کے لئے عطا فرمائے تھے۔حضور نے اپنی کتاب ”فتح اسلام میں تائید حق اور اشاعت اسلام کے لئے جن پانچ شاخوں کا ذکر بایمائے الہی فرمایا ہے۔ان میں ایک اہم شاخ اشتہارات کی ہے۔حضور فرماتے ہیں: دنیا میں ایک نذیر آیا پر دُنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔یہ انسان کی بات نہیں خدا تعالیٰ کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان حملوں کے دن نزدیک ہیں۔مگر یہ حملے تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے اور تلواروں اور بندوقوں کی حاجت نہیں پڑے گی۔بلکہ روحانی اسلحہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مدد اترے گی اور ہر ایک حق پوش دقبال دُنیا پرست یک چشم جو دین کی آنکھ نہیں رکھتا