مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 262

مجموعہ اشتہارات ۲۶۲ جلد دوم ۲۵ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی خدمت میں پڑھا گیا اور مجلس عام میں اس کا ایسا اثر ہوا کہ بعض عہدہ داران پولیس جو صاحب بہادر کے ہمراہ آئے تھے وہ بول اٹھے کہ جبکہ اپنے مطالبہ سے لیکھرام نے یہ پیشگوئی حاصل کی تھی اور عہد نامہ لکھا گیا تھا تو پھر پیشگوئی کرنے والے پر شبہ کرنا بے محل ہے۔خدا کے ہر ایک کام میں ایک حکمت ہوتی ہے۔اس تلاشی میں ایک یہ بھی حکمت تھی کہ وہ کا غذات حکام کے سامنے پیش ہو گئے جن سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ لیکھرام نے خود قادیان میں آکر اور چھپیں دن رہ کر پیشگوئی کا مطالبہ کیا۔اور فریقین کی طرف سے تحریر میں لکھی گئیں جن میں پیشگوئی کو فریقین کے مذہب کے صدق اور کذب کا میعار ٹھیرایا گیا اور حکام پر کھل گیا کہ یہ تحریر میں بہت سے بیہودہ خیالات کا فیصلہ کرتی ہیں اور صاف سمجھا دیتی ہیں کہ یہ پیشگوئی اسلام اور آریہ مذہب کی ایک کشتی تھی اور فریقین نے کچی نیت سے اپنے خدا اور پرمیشر پر تو کل کر کے دونوں مذہبوں کے پر کھنے کیلئے آسمانی فیصلہ کی درخواست کی تھی اور اس پر راضی ہو گئے تھے۔اور یہ ایک ایسا امر تھا کہ اگر اسی حیثیت سے چیف کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جاتا تو ضرور چیف کورٹ کے جوں کو اس کے واقعات پر غور کرنے سے گواہی دینی پڑتی کہ خدا نے اس مقدمہ میں اسلام کی آریوں پر ڈگری کی۔مگر افسوس کہ ہمارے مولوی در پردہ اس بچے اور پاک خدا کے دشمن ہیں جو سچائی کی حمایت کرتا ہے۔میں نے سنا ہے کہ بعض مولوی صاحبان جیسے مولوی محمد حسین بٹالوی اس کھلی کھلی پیشگوئی کی نسبت بھی جو دونوں مذہبوں کے پر کھنے کے لئے میعار کی طرح ٹھیرائی گئی تھی جانکا ہی سے کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح لوگ اس پر اعتقاد نہ لاویں۔ہم انشاء اللہ عنقریب اس معاہدہ کو جو ہم میں اور لیکھرام میں ہوا تھا سراج منیر کے اخیر میں نقل کر دیں گے اور ہم نہایت ہمدردی سے مسلمانوں کو نوٹ۔اس تلاشی سے یہ بھی ایک فائدہ ہوا کہ جو ہمارے مخالف مولویوں کو گمان تھا کہ اُن کے گھر میں عربی لکھنے کے لئے ایک کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے اور نیز آلات رصد و نجوم اُن کے گھر میں مخفی رکھے ہیں۔جس کے ذریعہ سے غیب کی خبریں دیتے ہیں۔ان سب بہتانوں کا بے اصل ہونا بھی ثابت ہو گیا۔منہ