مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 260
مجموعہ اشتہارات جلد دوم کی ہے کہ میں قادیان میں قتل نہ کیا جاؤں۔اس کا بفضلہ تعالیٰ میں خود ذمہ وار ہوں۔وہ حسب نمونہ اقرار شائع کرنے کے بعد جب دو ماہ کے عرصہ تک اطلاع پاویں کہ روپیہ جمع ہو گیا ہے تو بلا توقف پورے اطمینان کے ساتھ قسم کھانے کے لئے قادیان میں آجائیں۔ہمیں ہر ایک قوم سے ہمدردی ہے۔کسی کی مجال نہیں جو آپ کو آزار پہنچا سکے۔یہ بات یاد رہے کہ چونکہ روپیہ جمع کرنا کسی قدر مہلت چاہتا ہے۔اس لئے میں نے زیادہ سے زیادہ دو ماہ کی شرط لگا دی ہے۔امید ہے کہ آپ اپنی کچی نیک نیتی سے اس مہلت کو غیر موزوں نہیں سمجھیں گے۔اور بالآخر یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اس اخبار میں لالہ گنگا بشن نے اپنا پتہ پورا پورا نہیں لکھا۔لیکن دوسری دفعہ کی اشاعت میں جب وہ اقرار اپنا شائع کریں گے اس میں پورا پورا پتہ اپنا لکھنا ضروری ہوگا۔یعنی یہ کہ اپنا نام اپنے باپ کا نام قومیت سکونت محلہ ضلع اور پیشہ وغیرہ۔المشتہر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی ۱۵ اپریل ۱۸۹۷ء (مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان) (یہ اشتہار ' کے ایک صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۷۵ تا ۷۹ )