مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 222
مجموعہ اشتہارات ۲۲۲ جلد دوم ایک عظیم الشان نشان ہے کیونکہ اس نے چاہا کہ اس کے بندہ کی تحقیر کرنے والے متنبہ ہو جائیں اور اپنی جانوں پر رحم کریں۔ایسا نہ ہو کہ اسی حجاب میں گزر جائیں۔اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو کب کا نابود کیا جاتا۔اب تو اس کا روبار کا زمانہ اُس بچے اور برگزیدہ نبی کے زمانہ سے برابر ہو گیا ہے جو تنیس برس اس مسافر خانہ میں رہ کر اور ایک دنیا کو زندہ کر کے رفیق اعلیٰ کو جاملا تھا کیونکہ الہامی سلسلہ کو اب پیچیوان سال چڑھا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راقم خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۹ مارچ ۱۸۹۷ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۶ تا ۳۸)