مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 217

مجموعہ اشتہارات ۲۱۷ 3 ۶۵ جلد دوم خدا کی لعنت اور کسر صلیب چونکہ عیسائیوں کا یہ ایک متفق علیہ عقیدہ ہے کہ یسوع مصلوب ہو کر تین دن کے لئے لعنتی ہو گیا تھا اور تمام مدار نجات کا ان کے نزدیک اسی لعنت پر ہے تو اس لعنت کے مفہوم کی رو سے ایک ایسا سخت اعتراض وارد ہوتا ہے جس سے تمام عقیدہ تثلیث اور کفارہ اور نیز گناہوں کی معافی کا مسئلہ کا لعدم ہوکر اس کا باطل ہونا بدیہی طور پر ثابت ہو جاتا ہے۔اگر کسی کو اس مذہب کی حمایت منظور ہے تو جلد جواب دے۔ور نہ دیکھو یہ ساری عمارت گر گئی اور اُس کا گرنا ایسا سخت ہوا کہ سب عیسائی عقیدے اس کے نیچے کچلے گئے۔نہ تثلیث رہی نہ کفارہ نہ گناہوں کی معافی۔خدا کی قدرت دیکھو کہ کیسا کسر صلیب ہوا !!! اب ہم صفائی اعتراض کے لئے پہلے لغت کی رو سے لعنت کے لفظ کے معنی کرتے ہیں اور پھر اعتراض کو بیان کر دیں گے۔سو جاننا چاہیے کہ لسان العرب میں کہ جو لغت کی ایک پرانی کتاب اسلامی تالیفات میں سے ہے۔اور ایسا ہی قطر المحیط اور محیط اور اقرب الموارد میں جودو عیسائیوں کی تالیفات ہیں جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی ہیں اور ایسا ہی کتب لغت کی تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں ، لعنت کے معنے یہ لکھے ہیں۔اللَّعْنُ: اَلْإِبْعَادُ وَالطَّرَدُمِنَ الْخَيْرِ وَمِنَ اللَّهِ وَمِنَ الْخَلْقِ وَمَنْ أَبْعَدَهُ اللَّهُ لَمُ تَلْحَقُهُ رَحْمَتُهُ وَخَلَّدَ فِي الْعَذَابِ۔وَاللَّعِيْنُ الشَّيْطَانُ وَالْمَمْسُوخُ وَقَالَ الشَّمَّاحُ مَقَامُ الذِّنْبِ كَالرَّجُلِ اللَّعِيْنِ لعن کا لفظ عربی اور عبرانی میں مشترک ہے۔منه