مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 94 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 94

مجموعہ اشتہارات ۹۴ جلد دوم دیا جاتا ہے اور آخر انجام اُن کے لیے ہوتا ہے۔میں آج تم میں ظاہر نہیں ہوا بلکہ سولہ برس سے حق کی دعوت کر رہا ہوں۔تمہیں یہ بھی سمجھ نہیں کہ مفتری جلد ضائع ہو جاتا ہے اور خدا پر جھوٹ بولنے والا جھاگ کی طرح نابود کیا جاتا ہے۔جن کو لوگ اس صدی کے لیے بچے مجد د کہتے تھے وہ مدت ہوئی کہ مر گئے اور جو اُن کی نظر میں جھوٹا ہے وہ اب تک صدی کے باراں برس گذرنے پر بھی زندہ ہے۔پس اے مسلمان مخالفو جو اپنے تئیں مسلمان سمجھتے ہو اپنی جانوں پر رحم کرو کیونکہ یہ اسلام نہیں ہے جو تم سے ظاہر ہورہا ہے۔نئی صدی نے تمہیں ایک مجد د کی حدیث یاد دلائی۔تم نے اس کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی۔کسوف خسوف نے تمہیں مہدی کے آنے کی بشارت دی۔مگر تم نے اس کو بھی ایک بیہودہ بات کی طرح ٹال دیا۔تمام بزرگوں کی فراستیں اور مکاشفات مسیح موعود کے لیے ایک اجماعی قول کی طرح چودھویں صدی تک تم نے سُن لیں۔پر تم نے اس کو بھی رڈ کر دیا۔قرآن کو چھوڑا۔اور ان حدیثوں کو بھی ترک کر دیا جو قرآن کے مطابق ہیں۔مگر یا درکھو کہ تم کا ذب ہو۔ضرور تھا کہ تم اس آخری صادق کے مکذب ہوتے کیونکہ جو کچھ اُس پاک نبی نے تمہارے حق میں فرمایا تھا۔ضرور تھا کہ وہ سب پورا ہو۔بعض لوگ نہایت نا سمجھی سے کہا کرتے ہیں کہ اس طور سے پیشگوئی کے پورے ہونے میں فائدہ کیا نکلا اور حق کے طالبوں کو کیا فیض حاصل ہوا۔سو انہیں اگر دانشمند ہیں تو اُن تمام پیشگوئیوں کو نظر کے سامنے لے آنا چاہیے جو خدا کے پاک نبیوں کی معرفت پوری ہوئیں تا معلوم ہو کہ پیشگوئیوں میں خدا تعالیٰ کی ایک خاص غرض نہیں ہوتی۔بلکہ بعض وقت قدرت کا ظاہر کر نامد نظر ہوتا ہے اور بعض وقت اُن علوم اور اسرار کا ظاہر کرنا مقصود الہی ہوتا ہے جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں جن کو۔عوام نہیں جانتے اور بعض وقت ایک بار یک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لیے ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ انہیں دکھلا وے کہ اُن کی عقلیں کہاں تک ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رُو سے اس پیشگوئی میں سج لوگوں کا امتحان بھی منظور تھا اس لیے بار یک طور پر پوری ہوئی۔مگر اس کے اور بھی