مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 75
یا اللّٰہ مسلمانوں کی حالت اور اسلام کی غربت اور نیز بعض ضروری اُمور سے اطلاع آج کل غربتِ اسلام کی علامتیں اور دین متین محمدی پر مصیبتیں ایسی ظاہر ہورہی ہیں کہ جہاں تک زمانہ بعثت حضرت نبوی کے بعد میں ہم دیکھتے ہیں کسی قرن میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔اس سے زیادہ تر اور کیا مصیبت ہوگی کہ مسلمان لوگ دینی غمخواری میں بغایت درجہ سُست اور مخالف لوگ اپنے اعتقادوں کی ترویج اور اشاعت میں چاروں طرف سے کمربستہ اور چست نظر آتے ہیں جس سے دن بدن ارتداد اور بد عقیدگی کا دروازہ کھلتا جاتا ہے اور لوگ فوج در فوج مرتد ہوکر ناپاک عقائد اختیار کرتے جاتے ہیں۔کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مخالف جن کے عقائدِ فاسدہ بدیہی البطلان ہیں۔دن رات اپنے اپنے دین کی حمایت میں سرگرم ہیں بحدیکہ یورپ اور امریکہ میں عیسائی دین کے پھیلانے کے لئے بیوہ عورتیں بھی چندہ دیتی ہیں اور اکثر لوگ مرتے وقت وصیت کرجاتے ہیں کہ اس قدر ترکہ ہمارا خالص مسیحی مذہب کے رواج دینے میں خرچ ہو۔مگر مسلمانوں کا حال کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ ان کی غفلت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ نہ وہ آپ دین کی کچھ غمخواری کرتے ہیں اور نہ کسی غمخوار کو نیک ظنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خیال کرنا چاہیے کہ غمخواری دینی کا کیسا موقعہ تھا۔اور خدمت گزاری کا کیا ضروری محل تھا کہ کتاب براہین احمدیہ جس میں تین سومضبوط دلیل