مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 62
استمداد کے لئے ہاتھ جوڑیں پھر دیکھیں جو ہمارا خدا غالب آتا ہے یا آپ لوگوں کے اٰلہَہ باطلہ۔اور جب تک اس کتاب کا جواب نہ دیں تب تک بازاروں میں عوام کالانعام کے سامنے اسلام کی تکذیب کرنا یا ہنود کے مندروں میں بیٹھ کر ایک وید کو ایشرکرت اور ست ودّیا اور باقی سارے پیغمبروں کو مفتری بیان کرنا صفتِ حیا اور شرم سے دور سمجھیں۔یارو خودی سے باز بھی آئو گے یا نہیں؟ خُو اپنی پاک صاف بنائو گے یا نہیں؟ باطل سے میل دل کی ہٹائو گے یا نہیں؟ حق کی طرف رجوع بھی لائو گے یا نہیں؟ کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے؟ آخر قدم بصدق اٹھائو گے یا نہیں؟ کیونکر کرو گے ردّ جو محقق ہے ایک بات؟ کچھ ہوش کرکے عذر سنائو گے یا نہیں؟ سچ سچ کہو اگر نہ بنا تم سے کچھ جواب؟ پھر بھی یہ منہ جہاں کو دکھائو گے یا نہیں؟ اشتہار ضروری کتاب براھینِ احمدیہ کی قیمت جو بالفعل دس روپیہ قرار پائی ہے وہ صرف مسلمانوں کے لئے کمال درجہ کی تخفیف اور رعایت ہے کہ جن کو بشرط وسعت اور طاقت مالی کے اعانت دین متین میں کسی نوع کا دریغ نہیں۔لیکن جو صاحب کسی اور مذہب یا ملّت کے پابند ہوکر اس کتاب کو خریدنا چاہیں تو چونکہ اعانت کی ان سے کچھ توقع نہیں۔لہٰذا اُن سے وہ پوری پوری قیمت لی جائے گی جو حصہ اولیٰ کے اعلان میں شائع ہوچکی ہے۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر مؤلّف براہین احمدیّہ (اشتہار ٹائیٹل براہین احمدیہ جلد دوم۱۸۸۰ء۔مطبوعہ سفیر ہند پریس) ( روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۵ تا ۵۸)