مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 32
بذریعہ رجسٹری ہم سے اجازت طلب کریں اور جو لوگ حرجانہ یا جرمانہ کے طالب نہیں ان کو اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ بذاتِ خودتشریف نہ لا سکیں تو آپ اپنا وکیل جس کے مشاہدہ کو آپ معتبر اور اپنا مشاہدہ سمجھیں روانہ فرما دیں مگر اس شرط سے کہ بعد مشاہدہ اس شخص کے آپ اظہار اسلام یا (تصدیق خوارق۱؎ میں) توقف نہ فرمائیں۔آپ اپنے شرط اظہار اسلام یا (تصدیق خوارق) ایک سادہ کاغذ پر جس پر چند ثقات مختلف مذاہب کی شہادتیں ہوں تحریر کر دیں جس کو متعدد اردو انگریزی اخباروں میں شائع کیا جائے گا۔ہم سے اپنی شرط دو سو روپیہ ماہوار جرمانہ یا حرجانہ (یا جو آپ پسند کریں اور ہم اس کی ادائیگی کی طاقت بھی رکھیں) عدالت میں رجسٹری کرا لیں اور اس کے ساتھ ایک حصہ جائداد بھی بقدر شرط رجسٹری کرا لیں۔بالآخر یہ عاجز حضرت خداوند کریم جلّشانہ کا شکر ادا کرتا ہے جس نے اپنے سچّے دین کے براہین ہم پر ظاہر کئے اور پھر ان کی اشاعت کے لیے ایک آزاد سلطنت کی حمایت میں جو گورنمنٹ انگلشیہ ہے ہم کو جگہ دی۔اس گورنمنٹ کا بھی… حق شناسی کی رو سے یہ عاجز شکریہ ادا کرتا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی الــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب (مطبوعہ مرتضائی پریس لاہور) ( تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحہ ۱۱ تا ۱۳) ۱؎ یہ ان حضرات نیچریہ یا مولوی صاحبوں کو کہا جاتا ہے جو اسلام کو مانتے ہیں اور پھر وجود خوارق و کرامات سے منکر اور اس عاجز پر بدظن ہیں۔