مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 479 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 479

جمع نہ کراویں تو ہمارے دروغگو اور کاذب ہونے کے لیے اسی قدر کافی ہو گا۔تب بلاشبہ ہم آیت لَعْنَۃَ اللّٰہِ عَلَی الکَاذِبِیْنَ کے مصداق ہوں گے اور نہ ایک لعنت بلکہ کروڑ لعنت کے مستحق ٹھہریں گے۔۱؎ لیکن اگر پادری عماد الدین صاحب اور اُن کی تمام جماعت جو مولوی اور فاضل کہلاتی ہے جواب نہ دے سکیں اور عاجز آ جائیں تو نہ ہم ان سے کچھ مانگتے ہیں نہ گالیاں نکالتے ہیں نہ دُکھ دیتے ہیں ۱؎ حاشیہ۔اس رسالہ میں جیسا کہ ہم نے بصورت تخلّف وعدہ کروڑ لعنت کا مصداق اپنے تئیں ٹھہرا لیا ہے،اسی طرح اس صورت میں جو حضرات پادری صاحبان نہ ہمارے عربی رسالہ نور الحق کا دو ماہ تک جواب شائع کریں اور نہ مولوی کہلانے اور قرآن شریف کی فصاحت پر حملہ کرنے سے باز آویں ہزار لعنت صاحبان موصوفین کی خدمت میں ہماری طرف سے ہدیہ ہے۔خیال رہے کہ یہ باتیں تہذیب کے برخلاف نہیں۔ہم ستائے گئے۔ہمارے سیّد و مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کو وہ صدہا گالیاں دی گئیں کہ اگر ایک محلہ کے ادنیٰ سے معزّز کو ایک ان میں سے دی جاتی تو بے شک گورنمنٹ اس کی نالش پر توجہ کرتی اور ہم کسی پر لعنت نہیں بھیجتے مگر کاذب اور موذی پر اس قسم کا لعنت نامہ توریت میں بھی موجود ہے۔ظالموں اور جھوٹوں اور نادانوں کو روکنے کے لیے یہ تدبیریں ہیں۔اس سے زیادہ ہم کیا کریں کہ جواب بالمقابل فصیح لکھنے پر پانچ ہزار روپیہ نقد انعام دیتے ہیں اور عمداً پہلوتہی کرنے کی حالت میں ہزار لعنت ہے مگر اس صور ت میں کہ جب مولوی کہلانے اور قرآن کریم پر حملہ کرنے سے باز نہ آویں۔یہ بھی یاد رہے کہ چار دفعہ مجھے منجانب اللہ رؤیا اور الہام کے ذریعہ سے بشارت مل چکی ہے کہ عیسائی ہرگز اس رسالہ کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور ذلّت کے ساتھ خاموش رہ جائیں گے۔پس اگر اور نہیں تو اس پیشگوئی کو ہی جھوٹی کر کے دکھلا ویں۔اگر انہوں نے بالمقابل رسالہ لکھ مارا اور وہ رسالہ فصاحت میں ہمارے رسالہ کا ہم پلّہ ثابت ہو گیا تو بلاشبہ کاذب ٹھہروں گا۔پس چاہیے کہ ہمّت نہ ہاریں بلکہ اپنے اس مسیح سے مدد طلب کریں جس کو ہم محض عاجز انسان جانتے ہیں اور اس سے وہ روح القدس رو رو کر مانگیں جو بولیاں سکھاتا ہے، مگر ساتھ اس کے یقینا یاد رکھیں کہ پیشگوئی سچی نکلے گی اور عیسائیوں کی مولویت کا ایسا پردہ فاش ہو جائے گا کہ بچے بھی ان پر ہنسیں گے اور ان کے خدا اور روح القدس کی کمزوری ایسی ثابت ہو جائے گی کہ سب خدائی اور مدد نمائی سرد پڑ جائے گی اور صلیب ٹوٹ جائے گی۔بعض دوست یہ اندیشہ نہ کریں کہ ممکن ہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی جو عوام میں مولوی کر کے مشہور ہے اس وقت بھی ہمارے اس رسالہ کے شائع ہونے پر بالمقابل عربی رسالہ بنانے میں عیسائیوں کی ایسی ہی مدد کرے جیسا کہ اس نے جُون ۱۸۹۳ء میں ہمارے مباحثہ کے وقت پوشیدہ طور پر ان کی مدد کی تھی اور اپنے اشاعۃ السنۃ کا فتویٰ بھیج دیا تھا اور ان کی تائید میں ایک اشتہار بھی چھپوایا تھا جو بعض مسلمانوں کے لعن طعن کے باعث شائع ہونے سے رُک گیا جس کی ایک کاپی ایک خاص