مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 474
جیسا ارادہ ہو۔کیونکہ اس کا ارادہ انسان ضعیف کے ارادہ پر غالب ہے۔مجھے معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے اور میں نہیں جانتاکہ خدا تعالیٰ کا منشاء میری اس تحریر کے موافق ہے یا اس کی تقدیر میں وہ امر ہے جو اب تک مجھے معلوم نہیں۔وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ وَاَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ ھُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْر۔خــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــاکسار غلام احمد از قادیان (یہ اشتہار شہادت القرآن مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ بار اوّل کے آخر پر صفحہ ۱ تا ۵ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحہ ۳۹۴ تا ۴۰۰)