مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 445 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 445

 مسٹر عبداللہ آتھم صاحب وکیل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و دیگر عیسائیان کا بصورت مغلوب ہوجانے کے مسلمان ہوجانے کا وعدہ ہم اس وقت مسٹر عبداللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا اسسٹنٹ حال پنشنررئیس امرتسر کا وہ وعدہ ذیل میں لکھتے ہیں جو انہوں نے بحیثیت وکالت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و عیسائیان جنڈیالہ مسلمان ہونے کے لئے بحالت مغلوبیت کیا ہے۔صاحب موصوف نے اپنے اقرر نامہ میں صاف صاف اقرار فرما دیاہے کہ اگر وہ معقولی بحث کی رو سے یاکسی نشان کے دیکھنے سے مغلوب رہ جائیں تو دین اسلام اختیار کر لیں اور وہ یہ ہے۔نقل خط مسٹر عبداللہ آتھم صاحب ۹؍ مئی ۱۸۹۳ء من مقام امرت سر جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان بجواب جناب کے حجۃ الاسلام متعلق بندہ کے عرض ہے کہ اگر جناب یا اور کوئی صاحب کسی صورت سے بھی یعنی بہ تحدی معجزہ یا دلیل قاطع عقلی