مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 423 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 423

  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ اشتہار براہینِ احمدیّہ اور اس کے خریدار واضح ہو کہ یہ کتاب اس عاجز نے اس عظیم الشان غرض سے تالیف کرنی شروع کی تھی کہ وہ تمام اعتراضات جو اس زمانہ میں مخالفین اپنی اپنی طرز پر اسلام اور قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کر رہے ہیں۔ان سب کا ایسی عمد گی اور خوبی سے جواب دیا جائے کہ صرف اعتراضات کا ہی قلع قمع نہ ہو بلکہ ہر ایک امر کو جو عیب کی صورت میں مخالف بداندیش نے دیکھا ہے۔ایسے محققانہ طور سے کھول کر دکھلایا جائے کہ اس کی خوبیاں اور اس کا حسن و جمال دکھائی دے۔اور دوسری غرض یہ تھی کہ وہ تمام دلائل اور براہین اور حقایق اور معارف لکھے جائیں جن سے حقانیّت اسلام اور صداقت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حقیّت قرآن کریم روز روشن کی طرح ثابت ہو جائے۔اور تیسری غرض یہ تھی کہ مخالفین کے مذاہب باطلہ کی بھی کچھ حقیقت بیان کی جائے اور ابتدا میںیہی خیال تھا کہ اس کتاب کی تالیف کے لیے جس قدر معلومات اب ہمیں حاصل ہیں وہی اس کی تکمیل کے لیے کافی ہیں، لیکن جب چار حصّے اس کتاب کے شائع ہو چکے۔اور اس بات پر اطلاع ہوئی کہ کس قدر بد اندیش مخالف حقیقت سے