مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 418
اشتہار مُباہلہ میاں عبد الحق غزنوی و حافظ محمد یوسف صاحب ناظرین کو معلوم ہو گا کہ کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ غزنوی صاحبوں کی جماعت میں سے جو امرتسر میں رہتے ہیں ایک صاحب عبد الحق نام نے اس عاجز کے مقابلہ پر مباہلہ کے لیے اشتہار دیا تھا، مگر چونکہ اس وقت یہ خیال تھا کہ یہ لوگ کلمہ گو اور اہل قبلہ ہیں ان کو لعنتوں کا نشانہ بنانا جائز نہیں۔اس لیے اس درخواست کے قبول کرنے سے اس وقت تک تأمل رہا ،جب تک کہ ان لوگوں نے کافر ٹھہرانے میں اصرار کیا۔اور پھر تکفیر کا فتویٰ تیار ہونے کے بعد اس طرف سے بھی مباہلہ کا اشتہار ۱؎ دیا گیا ہے۔جو کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ بھی شامل ہے اور ابھی تک کوئی شخص مباہلہ کے لیے مقابلہ پر نہیں آیا۔مگر مجھ کو اس بات کے سُننے سے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ایک معزز دوست حافظ محمد یوسف صاحب نے ایمانی جوانمردی اور شجاعت کے ساتھ ہم سے پہلے اس ثواب کو حاصل کیا۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حافظ صاحب اتفاقاً ایک مجلس میں بیان کر رہے تھے کہ مرزا صاحب ؑ یعنی اس عاجز سے کوئی آمادۂ مناظرہ یا مباہلہ نہیں ہوتا۔اور اسی سلسلہ گفتگو میں حافظ صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ عبد الحق نے جو مباہلہ کے لیے اشتہار دیا تھا اب اگر وہ اپنے تئیںسچا جانتا ہے تو میرے مقابلہ پر آوے۔مَیں ۱؎ یہ اشتہار جلد ہذا میں زیر نمبر ۹۲ صفحہ ۳۶۳ پر درج ہے۔(مرتب)