مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 21 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 21

 اعلان کتاب براہین احمدیہ کی قیمت و تاریخ طبع واضح ہو کہ جو اصل قیمت اس کتاب کی بلحاظ ضخامت اور حُسن اور لطافت ذاتی اس کے اور نیز بنظر اس پاکیزگی خط اور تحریر اور عمدگی کاغذ وغیرہ لوازم اور مراتب کے کہ جن کے التزام سے یہ کتاب چھاپی جائے گی۔بیس روپیہ سے کم نہ تھی مگر ہم نے محض اس امید اور نظر سے جو بعض امرائِ اسلام جوذِی ہمت اور اولوالعزم ہیں اس کتاب کی اعانت میں توجہ کامل فرماویں گے اور اس طور سے