مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 19

اشتہار بغرض استعانت و استظہار از انصار دین محمد مختار صلّی اللہ علیہ و علیٰ آلہ الابرار اخوان دیندار و مومنین غیرت شعار و حامیان دینِ اسلام و متبعین سنت خیر الانام پر روشن ہو کہ اس خاکسار نے ایک کتاب متضمن اثبات حقانیّت قرآن و صداقت دینِ اسلام ایسی تألیف کی ہے جس کے مطالعہ کے بعد طالبِ حق سے بجز قبولیت اسلام اور کچھ بَن نہ پڑے۔اور اس کے جواب میں قلم اُٹھانے کی کسی کو جُرأت نہ ہو سکے۔اس کتاب کے ساتھ اس مضمون کا ایک اشتہار دیا جاوے گا کہ جو شخص اس کتاب کے دلائل کو توڑ دے و مع ذالک اس کے مقابلہ میں اسی قدر دلائل یا ان کے نصف یاثُلث یا رُبع یا خُمس سے اپنی کتاب کا (جس کو وہ الہامی سمجھتا ہے) حق ہونا یا اپنے دین کا بہتر ہوناثابت کر دکھائے اور اس کے کلام یا جواب کو میری شرائط مذکورہ کے موافق تین منصف (جن کو مذہب فریقین سے تعلق نہ ہو) مان لیں تو میں اپنی جائداد تعدادی دس ہزار۔ روپیہ سے (جو میرے قبضہ و تصرف میں ہے) دستبردار ہو جائوں گا اور سب کچھ اس کے حوالہ کر دوں گا۔اس باب میں جس طرح کوئی چاہے اپنی اطمینان کر لے۔مجھ سے تمسک لکھا لے یا رجسٹری کرا لے اور میری جائداد منقولہ و غیر منقولہ کو آ کر بچشم خود دیکھ لے۔باعث تصنیف اس کتاب کے پنڈت دیانند صاحب اور ان کے اتباع ہیں جو اپنی اُمّت کو آریہ سماج کے نام سے مشہور کر رہے ہیں اور بُجز اپنے وید کے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ مسیح