مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 351 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 351

 طِبِّ روحانی یہ کتاب حضرت حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم کی تالیفات میں سے ہے۔حاجی صاحب موصوف نے اس کتاب میں اس علم مخفی سَلبِ امراض اور توجہ کو مبسوط طور پر بیان کیا ہے جس کو حال کے مشائخ اور پیر زادے اور سجادہ نشین پوشیدہ طور پر اپنے خاص خاص خلیفوں کو سکھلایا کرتے تھے اور ایک عظیم الشان کرامت خیال کی جاتی تھی اور جس کی طلب میں اب بھی بعض مولوی صاحبان دور دور کا سفر اختیار کرتے ہیں اس لیے محض للہ عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کو منگوا کر ضرور ہی مطالعہ کریں کہ یہ بھی منجملہ ان علوم کے ہے جو انبیاء پر فائض ہوئے تھے بلکہ حضرت مسیح کے معجزات تو اسی علم کے سرچشمہ میں سے تھے۔کتاب کی قیمت ایک روپیہ ہے۔صاحبزادہ افتخار احمد صاحب جو لدھیانہ محلہ جدید میں رہتے ہیں۔ان کی خدمت میں خط و کتابت کرنے سے قیمتاً مل سکتی ہے۔(منقول از نشان آسمانی ایڈیشن اول صفحہ د۔مطبوعہ ریاض ہند امرتسر) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۴۱۱)