مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 15
اور اور دھندوں میں لگے ہوئے ہیں اور ایسی بحث اور اعتراض کا جواب نہیں دیتے جس نے سب آریہ سماج والوں کا دم بند کر رکھا ہے۔اب اگر سوامی صاحب نے اس اعلان کا کوئی جواب مشتہر نہ کیا تو بس یہ سمجھوکہ سوامی صاحب صرف باتیں کر کے اپنے موافقین کے آنسو پونچھتے ہیں اور مکت یابوں کی واپسی میں جو جو مفاسد ہیں مضمون مشمولہ متعلقہ اس اعلان میں درج ہیں۔ناظرین پڑھیں اور انصاف فرما ویں۔المعــــــــــــــــــــــــــــــــــــلن مرزا غلام احمد رئیس قادیان۔۱۰؍ جون ۱۸۷۸ء (منقول از رسالہ برادر ہند لاہور بابت جولائی ۱۸۷۸ء و حیاتِ احمد جلد اوّل حصّہ دوم صفحہ ۱۸۵، ۱۸۶ طبع دوم۔الحکم نمبر ۱۹ جلد ۹ صفحہ ۱ کالم اوّل ۳۱؍ مئی ۱۹۰۵ء وبدر سلسلہ جدید جلد اول نمبر ۱۰ صفحہ ۶ کالم ۲ مورخہ ۸؍ جون ۱۹۰۸ء)