مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 327 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 327

جیسا کہ تجھے حکم کیا گیا ہے استقامت اختیار کر۔خوارق یعنی کرامات اس محل پر ظاہر ہوتی ہیں جو انتہائی درجہ صدق اقدام کا ہے۔تو سارا خدا کیلئے ہو جا، تو سارا خدا کے ساتھ ہوجا۔خدا تجھے اس مقام پر اٹھائے گا جس میں تُو تعریف کیا جائے گا اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف الفاظ کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت دوں گا اور بڑھائوں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاںتک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اب اے مولویو۔اے بخل کی سرشت والو۔اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلائو ہریک قسم کے فریب کام میں لائو اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ غالب رہتا ہے یا تمہارا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی اَلمُنَبِّہ النّاصِح۔مرزا غلام احمد قادیانی۔جنوری ۱۸۹۲ء یہ اشتہار علیحدہ بھی شائع ہوا۔اور رسالہ آسمانی فیصلہ تقطیع کلاں بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر کے صفحہ ۱۹ پر بھی ہے۔(روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۴۱ و ۳۴۲)