مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 292 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 292

  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ تقریر واجب الاعلان متعلق ان حالات و واقعات کے جو مولوی سیّد نذیر حسین صاحب ملقب بہ شیخ الکل سے جلسۂ بحث ۲۰؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء کوظہور میں آئی حضرت شیخ الکل صاحب جلسۂ بحث ۲۰؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں حاضر تو ہوئے مگر اپنی خوشی سے نہیں بلکہ اس غیرت دلانے والے اشتہار کی وجہ سے جومیری طرف سے ۱۷؍ ۱؎ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو شائع کیا گیا تھا۔جس میں بالفاظ دیگر یہ بھی بیان تھا کہ یہ عاجز یا شیخ الکل صاحب یعنی کوئی ہم دونوں میں سے جلسہ بحث میں حاضر ہونے سے تخلّف کرے تو اس پر بوجہ حق پوشی و صَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ و اخفائے شہادت خدائے تعالیٰ کی لعنت ہو۔سو اس مجبوری سے اُن کو بہرحال حاضرہونا پڑا تا وہ اپنے تئیں اس داغ ملامت سے بچا لیں جو در صورت غیر حاضری ان کے چہرہ مشیخت پر لگتا تھا۔مگر جلسہ بحث کے منصف اور معزز حاضرین خوب سمجھ گئے ہوں گے کہ شیخ الکل صاحب اس داغ سے بچ نہیں سکے۔کیونکہ ان ۱؎ یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے۔(مرتب)