مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 260 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 260

اسی کی مدد کرے گا جس کو وہ سچا جانتا ہے چالاکیوں سے باز آجاؤکہ وہ نزدیک ہے۔کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے درحقیقت اونچا ہو سکتا ہے؟ کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے؟ اس ذات سے ڈرو جس کا غضب سب غضبوں سے بڑھ کر ہے  ۔۱؎ النَّـــــــــــــــــــــــــاصـــــــــــــــــح خاکسار غلام احمد قادیانی ازلودیانہ محلہ اقبال گنج (یہ اشتہار ازالہ اوہام حصہ اوّل بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر کے ٹائٹل کے دوسرے صفحہ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۰۲) ۱؎ طٰہٰ: ۷۵