مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 256 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 256

باطنی طور پر مقابلہ کرنا خود میرا منشاء ہے کیونکہ میں یقینی جانتا ہوں کہ خداوند قدیر میرے ساتھ ہے۔وہ (۹۹) محبوب عالم درویش ساکن کپورتھلہ (۱۰۰) مہر علی ساکن تھہ غلام نبی(۱۰۱) نور محمد نمبر دار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ(۱۰۲) عطا الٰہی ساکن غوث گڑھ (۱۰۳)عمر الدین لدھیانوی(۱۰۴) امام بخش از خاندان میاں دسوندی شاہ صاحب مرحوم(۱۰۵) منصب علی محرر (۱۰۶)غلام ر ّبی لودھیانوی۔اس کے ساتھ ایک دوسر ا خط مسلمانان لاہور نے علماء کے نام مباحثہ کے لیے شایع کیا تھا جو اسی ضمیمہ ریاض ہند کے صفحہ اوّل پر ہے۔اس کو بھی ناظرین کی واقفیت کے لیے اس جگہ نقل کر دیا جاتا ہے۔(مرتب) دوسر۲ا خط از طرف اہلِ اسلام لاہور  خط بنام (۱)مولوی محمد صاحب لکھوکے (۲)و مولوی عبد الرحمن صاحب لکھوکے(۳) مولوی عبید اﷲ صاحب تبتی۔(۴)مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۵)و مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری (۶) ومولوی عبد الجبار صاحب غزنوی (۷)و مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی (۸)و مولوی عبد العزیز صاحب لودیانوی۔(۹) مولوی احمد اﷲ صاحب امرتسری(۱۰) مولوی محمد سعید صاحب بنارسی(۱۱) مولوی محمد احسن صاحب امروہی حال وارد بھوپال(۱۲) مولوی نور الدین صاحب حکیم (۱۳)مولوی عبداﷲ صاحب ٹونکی۔از طرف اہل اسلام لاہور۔بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و منشی شمس الدین صاحب سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیرالدین صاحب و منشی کرم الٰہی صاحب وغیرہ وغیرہ۔السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہٗ! مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ و السلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں۔آپ سے مخفی نہیں۔ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈال دیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں۔اگرچہ جمہور علماء موجودہ کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پُرانے عقیدہ نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر نہیں پھیلنے دیا۔مگر تاہم اس امر کے بیان کرنے کی بلاخوف تردید جرأت کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسیٰ ابن مریم میں بڑا تزلزل واقع ہو گیا ہے۔اگر ہمارے پیشوایانِ دین کا سکوت یا ان کی خارج از مبحث