مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 254 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 254

صاحب بریلوی یا مولوی سیّد محمد نذیر حسین صاحب دہلوی یا غلام فرید صاحب چاچڑاں والا ظاہری و باطنی طور بقیہ حاشیہ۔بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے اور وہ حق پر نہیں ہیں۔لہٰذا ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ حسبۃً للہ اس کام کے لیے ضرور تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچا ویں۔ورنہ اگر آپ تشریف نہ لائے تو ناچار ایفائِ عہد کے لیے آپ کا گریز کرنا حتی الوسع تمام اخباروں میں شائع کر دیا جائے گا۔اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے دس حصہ زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی کھولی جائے گی۔اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ دونوں طور کی بحث کے لیے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پُرس سے اپنے آپ کو بچا ئیں گے لہٰذا ہم نے ایک ایک نقل اسی درخواست کی چند اخباروں میں بھی بھیج دی ہے اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ بعد اس کے ہو گا، چھپنے کے لیے بھیجا جائے گا۔آپ جلد تشریف لاویں۔سب مخلصین منتظر ہیں ہم آپ کے جواب کے۔آج کی تاریخ سے کہ ۱۸؍ محرم الحرام ۱۳۰۹ھ مطابق ۲۴؍ اگست ۱۸۹۱ء ہے ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔اگر اس عرصہ تک خدانخواستہ آپ تشریف نہ لائیں تو ناچار عہد کے موافق کلماتِ حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے جائیں گے۔اور واضح رہے کہ ہم تین فریق کے آدمی ہیں۔بعض ہم میں سے مرزا صاحب کے مُرید ہیں اور بعض حُسنِ ظن رکھنے والے اور بعض نہ حُسنِ ظن رکھنے والے اور نہ مُرید ہیں۔لیکن ہم سب حق کے طالب ہیں۔اَلْحَقُّ حَقٌّ۔وَالسَّلام (۱)ابو اللمعان محمد سراج الحق جمالی نعمانی سرساوی سَرَّجَ اللّٰہُ وَجْہَہٗ(۲)شیخ نور محمد ہانسوی(۳) شیخ عبد الحق لودیانوی۔(۴)قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم (۵)محمد خان ساکن کپورتھلہ(۶) حافظ حامد علی لدھیانوی (۷)سیّد عباس علی صوفی۔(۸) مولوی محمود حسن مدرس (۹)منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپورتھلہ (۱۰)منشی فیاض علی(۱۱) منشی ظفر احمد اپیل نویس کپورتھلہ (۱۲)منشی عبد الرحمن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ۔(۱۳) منشی حبیب الرحمن برادر زادہ حاجی ولی محمد صاحب جج مرحوم ساکن کپورتھلہ(۱۴) مستری جان محمد (۱۵)سردار خان کوٹ دفعدار ساکن کپورتھلہ(۱۶) شیخ سدوری ضلع ہوشیار پور (۱۷)منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے (۱۸)خیر الدین خان سوار رجمنٹ نمبر ۱۷(۱۹) حکیم عطاء الرحمن دہلوی۔(۲۰)مولوی افتخاراحمد ابن سجادہ نشین حضرت منشی احمد جان صاحب نقشبندی لودھیانوی (۲۱)حافظ نُور احمد تاجر پشمینہ لودھیانوی(۲۲) سائیں بہادر شاہ لودھیانوی (۲۳)سائیں عبد الرحیم شاہ (۲۴)جیوا تاجرپشمینہ لودھیانوی۔(۲۵)حافظ محمد بخش تاجر لدھیانہ (۲۶)مولوی محمد حسین ساکن کپورتھلہ(۲۷) قاضی شیخ احمد اللہ ملازم کپورتھلہ (۲۸) منشی الہٰ بخش محرر دفتر لودھیانہ (۲۹)مولوی چراغ الدین مدرس مشن سکول لدھیانہ (۳۰)قاضی عبد المجید خان شاہزادہ لودھیانہ (۳۱)مولوی عبد القادر مدرس جمال پور