مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 5

 بخدمت جناب محمد شریف صاحب (ایڈیٹر منشور محمدی) بعد السلام علیکم التماس ہے کہ اس سوال کو مہربانی فرما کر اخبار شریف میں اپنے منطبع فرمائیں۔و ھو ھٰذا اقرارات سوامی جی پنڈت دیانند سورستی ۱؎ پہلا اقرار۔سب جیو یعنی روح انادی ہیںکہ قدیم سے خود بخود موجود ہیں۔خدا نے ان کو پیدا کیا نہیں اور نہ اب کوئی نیا روح پیدا کر سکتا ہے۔دوسرا اقرار۔پرمیشر جو سرشتی کورچتا ہے تو اس کا یہ باعث ہے کہ پہلے سرشتی میں کچھ روح بکٹ (مکت) ہو جاتے ہیں اور کچھ پاپ جو باقی رہتے ہیں ان کے پھوک (بھوگ) کرانے اور پھل دینے کے لئے پرمیشر سرشتی رچتا ہے۔تیسرا اقرار۔مکتی چھ سادھن یعنی چھ عمل سے ہوتی ہے۔جو شخص ان چھ سادھن کو بجا لائے ضرور اس کی مکتی ہو جاتی ہے۔چوتھا اقرار۔جس کی مکتی ہو جاتی ہے وہ سدا آنند میں رہتا ہے اور پھر جنم مرن وغیرہ دِو (بھو) ساگر میں نہیں گرتا۔پانچواں اقرار۔بعد گزرنے چار ارب اُنتیس کروڑ چالیس لاکھ اوناسی ہزار نو سو چھیانویں برس دورہ آمد و رفت کل روحوں کوختم ہو کر پَرے آ جاتی ہے۔چھٹا اقرار۔یہ سب باتیں وید اور شاستر میں لکھی ہیں۔۱؎ اصل لفظ سرسوتی ہے۔کاتب سے سورستی لکھا گیا ہے(مرتب)